28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کیلئے خطرناک، پی ایس ایل کا...

آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کیلئے خطرناک، پی ایس ایل کا ماحول بہتر


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیسے کمانے کی دوڑ میں آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت پر بھاری پڑنے لگی ہے۔ برطانوی ادارے ’’بی اے ایس آئی ایس‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، آئی پی ایل 2025 کے میچز دوران شدید گرمی اور فضائی آلودگی کھلاڑیوں کیلئے خطرناک ثابت ہوئی۔ اس کے برعکس، رپورٹ نے پی ایس ایل کے دوران ماحول کو آئی پی ایل سے کہیں بہتر قرار دیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آئی پی ایل 2025 کے اکثر میچز (27) 32 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ اور 9 میچز تو 39 سے 51 ڈگری سیلسیس کے انتہائی خطرناک درجہ حرارت میں کھیلے گئے۔ ایسے حالات میں کھلاڑیوں کو سن اسٹروک اور کریمپس کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے لحاظ سے بھی آئی پی ایل کے 75 میں سے نصف میچز غیر معیاری یا غیر صحتمند فضائی ماحول میں ہوئے۔ جبکہ پی ایس ایل 2025 میں صرف 2 میچز میں درجہ حرارت تشویشناک حد تک پہنچا اور مجموعی طور پر حالات بہتر تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات