31 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریں9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی...

9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہر


فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ نو مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بانی پی ٹی آئی نے مرزا آفریدی کا نام فائنل کیا تھا، انہوں نے پارٹی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا ہے، وہ پارٹی بیانیے اور پارٹی مفادات میں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔

اسلام آباد کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے، تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام نام پہلے ہی فائنل کرلیے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو، مارچ 2024 میں خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کا معاملہ فائنل ہوگیا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے معاملے میں بریک آگیا تھا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ایسا لگا ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی بنتی ہیں، تحریک انصاف کو چھ سیٹیں ملی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 2 سال ہوگئے ہیں اب سختیاں ختم ہونی چاہئیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی سے آخری ملاقات بیرسٹر سیف کی ہوئی پھر بہنوں کی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو نکالنا نہیں پڑتا لوگ خود نکلتے ہیں، بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے خود لیڈ کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم اب جو بھی ہوگا بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر ہوگا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی کی 26 نومبر کے احتجاج میں ہلاکتوں اور فائرنگ پر دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

درخواست گزار چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے تاہم انہوں نے آج بھی ابتدائی بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر پر اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات