27 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریں24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے، این...

24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے


این ڈی ایم ا ے نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم ا ے کے مطابق بارشوں کے باعث اب تک 221 افراد ہلاک اور 592 زخمی ہو چکے ہیں۔

بارشوں کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 135 اموات ہوئیں۔ بارشوں کے باعث اب تک 804 مکان گر چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بابوسر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال ہے۔بابو سر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 15 مقامات پر راستے بند ہیں۔ مختلف مقامات پر پھنسے سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

کہوٹہ آزاد پتن روڈ ٹھنڈا پانی کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی۔ روڈ کلیئرنس اور ٹریفک بحالی کا کام جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے کہوٹہ سفر کیلئے متبادل راستہ کوٹلی کہوٹہ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات