27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ2 بھائیوں کی ایک ہی خاتون سے شادی، ماجرا کیا ہے؟

2 بھائیوں کی ایک ہی خاتون سے شادی، ماجرا کیا ہے؟


بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک خاتون نے بیک وقت 2 بھائیوں سے شادی کرلی۔ ان کے اہلِ خانہ اور قبیلے کے دیگر افراد نے بھی اس شادی میں ہنسے خوشی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون سنیتا چوہان کی 2 بھائیوں پردیپ اور کپل نیگی سے شادی، ہٹی قبیلے کی قدیم روایت کا حصہ ہے، جسے مقامی طور پر جوڈیدرا کہا جاتا ہے۔ اس قدیم روایت کو ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی کے لوگوں نے آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

تین روزہ جشن ضلع سرمور کے شیلائی گاؤں میں 12 جولائی سے شروع ہوا اور اس نے مقامی موسیقی اور رقص کے ساتھ سیکڑوں مہمانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہونے والی اس انوکھی شادی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، 12 جولائی سے شروع ہونے والا شادی کا جشن 3 روز تک چلتا رہا۔

واضح رہے کہ اس طرح کی شادی کی شکل ہماچل پردیش کے محصولات کے قوانین کے تحت تسلیم شدہ ہیں۔

ہٹی برادری، جسے تین سال قبل شیڈولڈ ٹرائب کا درجہ دیا گیا تھا، ہماچل پردیش-اتراکھنڈ سرحد کے ساتھ ٹرانس گیری علاقے میں آباد ہے۔

ضلع ٹرانس گیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات