لاہور میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
چوہنگ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کی تھی، رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر شہزاد بھٹی نامی نوجوان سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق شہزاد بھٹی کے کہنے پر شانی ٹائیگر نے شوٹرز بھیجے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر متعدد بار نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔