28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیاہو جاپان کے تمام ملازمین کیلئے AI کا استعمال لازمی قرار

یاہو جاپان کے تمام ملازمین کیلئے AI کا استعمال لازمی قرار


— فائل فوٹو 

یاہو جاپان نے اپنے تمام ملازمین کے لیے جنریٹیو AI ٹولز کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے 11 ہزار ملازمین کو  جنریٹیو اے آئی ٹولز کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ 2028ء تک ورک فورس کی کارکردگی دگنی ہو جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی معمول کے کاموں جیسے کہ تحقیق، میٹنگ دستاویزات، اخراجات کا انتظام اور مسابقتی تجزیے کرنے کے لیے اے آئی ٹولز استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ اس لیے بنایا گیا ہے کہ ملازمین کو زمینی کام کو خودکار کر کے اعلیٰ سطحی سوچ اور مواصلات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی وقت ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کا خیال ہے کہ روزانہ کے 30 فیصد کام جیسے تحقیق، میٹنگ دستاویزات، اخراجات کا انتظام اور مسابقتی تجزیے ان میں ملازمین کے وقت کا ایک بڑا حصہ خرچ ہوتا ہے، اس لیے کپمنی نے ڈیٹا اکٹھا کرنے جیسے کاموں کا انتظام کرنے کے لیے ’سیک اے آئی‘جیسے ٹولز پہلے ہی تیار کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایجنڈا بنانے، میٹنگز کا خلاصہ کرنے اور رپورٹس کی پروف ریڈنگ میں مدد کے لیے بھی  اے آئی ٹولز سیٹ کر لیے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کے اس اقدام کا مقصد اے آئی کو جدت کے فروغ اور ادارے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے استعمال کرنا ہے کیونکہ کمپنی کا خیال ہے کہ معمول کے کاموں کو خودکار بنا کر ملازمین اپنی توجہ فیصلہ سازی اور مسائل کے حل پر مرکوز کر سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات