26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوکولمبیا میں باغیوں کا فوجی قافلے پر ڈرون حملہ؛ 3 اہلکار ہلاک...

کولمبیا میں باغیوں کا فوجی قافلے پر ڈرون حملہ؛ 3 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی


کولمبیا کے شمال مشرقی علاقے میں باغیوں نے گشت پر مامور فوجی ٹیم پر دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے حملہ کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی فوج کے ترجمان نے حملے میں 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کا ذمہ دار نیشنل لبریشن آرمی (ELN) کو ٹھہرایا ہے۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نینشنل لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم آزاد ذرائع اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ علیحدگی پسند مسلح تنظیم  نیشنل لبریشن آرمی کولمبیا میں 1960 سے ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔

مسلح تنظیم اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے کئی دور ہوئے تاہم جنوری 2025 میں حکومت نے اس تنظیم کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیے تھے۔

حکومت نے امن مذاکرات اُس وقت معطل کیے تھے جب ایک حملے میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور 50 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ کولمبیا میں منشیات فروشوں کے عالمی گروپس، جرائم پیشہ گروہوں اور نسلی تنظیموں کا خطرناک نیٹ ورک حکومتی فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات