پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اسٹیم ٹربائن میں آگ سے آٹھ ارب روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتیا کہ سٹیم ٹربائن سے اربوں کے نقصان کے بعد کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا گیا، جینکو-II میں فنی خرابی یا انسانی غفلت؟ کمیٹی نے تحقیقات متنازع قرار دے دیں۔
غیر ملکی کنسلٹنٹ نے بارش کے پانی کو آگ کی وجہ قرار دیا، جنید اکبر نے کہا کہ وزارت توانائی نے سفارشات پر عمل درآمد میں تاخیر اتنے بڑے پراجیکٹ کی انشورنس کیوں نہیں کرائی گئی۔
جینکو حکام نے کہا کہ ہم نے کی مرتبہ کوشش کی لیکن یہ کام نہیں ہوسکا، فنی رپورٹ اور نیپرا انکوائری میں ایک جیسے نقائص کی نشاندہی کی گئی۔
سٹیم ٹربائن کے اہم پرزے کی انشورنس نہ ہونے پر کمیٹی اراکین کے سنگین سوالات اٹھا دیے۔ جنید اکبر نے کہا کہ این آئی سی ایل کو ذیلی کمیٹی میں بلا کر انشورنس کا ہوچکا جائے۔