دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احمد دانیال پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، ابرار احمد کی جگہ احمد دانیال کو فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔
پاکستان الیون
پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سلمان آغا، عباس آفریدی، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا، سفیان مقیم شامل ہیں۔
بنگلا دیش ٹیم
بنگلا دیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس ،ذاکر علی، مہدی حسن، مہدی حسن مرزا، محمد نعیم، محمد سیف الدین، مستفیض الرحمٰن، نسوم احمد، پرویز حسین ایمان، رشاد حسین، شمیم حسین، شرف الاسلام، تنزید حسن، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد، توحید ہریدوے شامل ہیں۔