27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹی ٹوئنٹی مںی ڈیبیو کرنیوالے احمد دانیال والد کا ذکر کرتے آبدیدہ...

ٹی ٹوئنٹی مںی ڈیبیو کرنیوالے احمد دانیال والد کا ذکر کرتے آبدیدہ ہو گئے


احمد دانیال—تصویر بشکریہ پی سی بی ایکس اکاؤنٹ

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال کا کہنا ہے کہ 2021ء میں لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیلا تو امید تھی پاکستان کے لیے بھی کھیلوں گا۔

میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد دانیال نے کہا کہ سب سے پہلے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتایا کہ میں ڈیبیو کر رہا ہوں، ڈیبیو کا سن کر اپنی والدہ کو فون کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ میرے لیے بڑی دعائیں کرتی رہی ہیں، گھر والے بہت خوش ہیں، میں بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہوں، اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، 2022ء میں شولڈر انجری ہوئی تھی، جسے ٹھیک ہونے میں کئی مہینے میں لگے۔

والد کا ذکر کرتے احمد دانیال آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ والد نے کبھی کرکٹ کھیلنے سے نہیں روکا، انہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا، والد کی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے کھیلوں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج وہ لمحہ آگیا مگر میرے والد نہیں ہیں، یہ والد کی دعائیں ہیں اور سب کچھ ان کی بدولت ہے، والد نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے مجھے کھیلتا ہوا ٹی وی پر دیکھیں، والد کی وفات کے 4 مہینے بعد پاکستان کے لیے کھیلا۔

احمد دانیال نے کہا کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات