28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ نے اوباما کی ہتھکڑیاں پہنے اور جیل میں قید ہونے کی...

ٹرمپ نے اوباما کی ہتھکڑیاں پہنے اور جیل میں قید ہونے کی ’ویڈیو‘ شیئر کردی


— اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کی ہتھکڑیاں پہنے، جیل میں قید ویڈیو شیئر کر دی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سابق صدر کو ایف بی آئی نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے اندر سے گرفتار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے اوباما پر 2016 میں انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا اور سابق صدر اوباما اور سابق امریکی قومی سلامتی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی اس اے آئی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کیپشن میں لکھا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور ایپسٹین فائلوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات