28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومخاص رپورٹ’نور کو انصاف تو مل گیا، مجرم کا انجام باقی ہے‘، چوتھی...

’نور کو انصاف تو مل گیا، مجرم کا انجام باقی ہے‘، چوتھی برسی پر والدہ و بہن کا جذباتی پیغام


— اسکرین گریبز

اسلام آباد کی نور مقدم کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے۔ تاہم نور مقدم قتل کیس کے مجرم کو اب بھی سزا نہیں دی گئی۔

نوز مقدم کی چوتھی برسی پر ان کی بہن نے اپنی والدہ کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بہن سارا مقدم نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے اور ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے والدہ کے جذبات کا اظہار کیا ہے جو آج بھی دعا کر رہی ہیں کہ نور کا قاتل جلد اپنے انجام تک پہنچے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں والدہ کا کہنا ہے کہ آج میری بیٹی کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال ہوگئے ہیں، ان 4 سالوں میں کس ازیت سے گزرے یہ ہم یا ہمارے دوست احباب جانتے ہیں۔

انہوں نے انصاف ملنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اللّٰہ کی شکرگزار ہوں کہ سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ، تینوں عدالتوں نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ الحمدللّٰہ میری بیٹی معصوم تھی اس لیے اللّٰہ نے اسے انصاف دیا لیکن مجھ سے ہر کوئی یہی سوال کرتا ہے کہ نور کے مجرم کو سزا کب ملے گی؟

انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری سب سے التجا ہے کہ اب تک جس طرح ساتھ دیا، آگے بھی دیں اور دعا کریں کہ مجرم کو جلد سزا ملے تاکہ یہ دوسروں کے لیے مثال قائم ہو۔

اس کے علاوہ نور مقدم کی بہن نے طویل سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارا ایک دن بھی ایسا نہیں گزرتا جب میں ہم آپ کو یاد نہ کرتے ہوں۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے، جس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ اگرچہ آپ کی زندگی مختصر تھی لیکن اس نے ایسا اثر چھوڑا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔


انہوں نے انصاف ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور غیر متزلزل ساتھ پر اپنے تمام دوست احباب، عوام اور  میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ دیگر مظلوموں کے لیے بھی ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

کیس کا پس منظر

مجرم ظاہر جعفر نے 2021ء میں نور مقدم کو اسلام آباد میں تشدد کے بعد قتل کردیا تھا جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

بعدازاں اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی مجرم کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔

ظاہر جعفر نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، جسے بعدازاں سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات