27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومقومی خبریںموقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین...

موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، علی امین گنڈاپور


فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ 

پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنائیں تاکہ وہ مقابلہ کریں، اسپورٹس مین کا فٹنس، تکنیک اور اعصابی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جتنے مقابلوں میں حصہ لیں گے اتنا ہی اعصاب مضبوط ہوں گے، تحصیل لیول پرگراونڈ بنا رہے ہیں۔ ایوارڈ کا لوگو ہمارے فخرکی شناخت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات