29 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمنسا نے پہلے مجھے تھپڑ مارا، میں نے جواباً صرف اپنی سینڈل...

منسا نے پہلے مجھے تھپڑ مارا، میں نے جواباً صرف اپنی سینڈل پھینکی تھی: علیزے شاہ


— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی روداد سنا دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے انڈسٹری میں ہونے والی خود سے متعلق مختلف چہ میگوئیوں کا جواب دیا۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز انڈسٹری میں مشہور ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ سیٹ پر جھگڑا کرتی ہیں، اپنے سینئرز کا احترام نہیں کرتیں اور نخرے دکھاتی ہیں۔

اب حالیہ ویڈیو میں علیزے شاہ نے اپنے اوپر عائد مختلف الزامات پر بات کی اور ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑا شروع کرنے کی تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے منسا ملک کے ساتھ جھگڑا شروع نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے مجھے پہلے تھپڑ مارا تھا، جس کے جواب میں نے اس پر صرف سینڈل پھینکی تھی۔

اداکارہ کے مطابق میں کسی کو ہاتھ لگانے کی اجازت نہیں دیتی، مجھے اداکاری کے پیسے ملتے ہیں، آپ کے مجھے ہاتھ لگانے کے نہیں، جو چیز اسکرپٹ میں نہیں لکھی میں اس کی اجازت نہیں دوں گی۔

علیزے شاہ کے مطابق سمیع خان اس واقعے کے گواہ ہیں، میں ان کے کمرے میں گئی، میں نے صرف ان پر سینڈل پھینکی تھی، میں نے انہیں ہاتھ بھی نہیں لگایا اور انہوں نے مجھ پر الزام لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد پروڈکشن نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ان کے خلاف کوئی شکایت نہ کروں اور اگلے دن یہ خبر آتی ہے کہ میں نے سیٹ پر کسی لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیے اس پر تشدد کیا جبکہ انہوں نے مجھے پولیس سے فون کروا کر دھمکی دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے میں نے پروڈکشن سے الگ کمرے کی مانگ کی، جو مجھے ملا بھی۔ وہاں منسا ملک سمیت دیگر فنکار بھی آتے تھے سگریٹ نوشی کے لیے جس کا میں نے کبھی برا نہیں مانا، لیکن اچانک انہیں میرے ساتھ مسائل ہونے لگے۔

علیزے شاہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر ایک سینئر اداکار پسینے میں شرابور اس کمرے میں آ رہا ہے اور ہیئر ڈرائیر سے اپنے کپڑے، پسینہ خشک کر رہا ہے اور اس کے پسینے کے چھینٹے مجھ پر آرہے ہیں جس پر میں کہہ رہی ہوں کہ ہیئر ڈرائیر بند کر دیں تو کیا میں بدتمیز ہوگئی؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات