28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ پر 200 نایاب فیشن آئٹمز کی...

ملکہ الزبتھ دوم کی 100ویں سالگرہ پر 200 نایاب فیشن آئٹمز کی نمائش کا اعلان


—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی یادیں آج بھی شاہی خاندان اور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، دنیا کی طویل ترین حکمرانی کرنے والی اس عظیم شخصیت کے 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر شاہی خاندان نے ایک منفرد نمائش کا اعلان کیا ہے۔

ملکہ الزبتھ دوم: ان کی فیشن سے بھرپور زندگی کے عنوان سے یہ نمائش 2026ء میں لندن کے کنگز گیلری میں ہوگی، جس میں ان کے 200 کے قریب ملبوسات اور فیشن آئٹمز کو نمائش میں رکھا جائے گا اس میں سے کئی اشیاء پہلی بار عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

نمائش میں شامل ایک نمایاں لباس کریم رنگ کا سلک گاؤن ہے جو 1956ء میں پہنا گیا تھا، اس پر پتوں جیسی موتیوں کی کڑھائی کی گئی تھی، یہ لباس معروف ڈیزائنر سر نارمن ہارٹنل نے ڈیزائن کیا تھا۔

اس نمائش کے ذریعے ملکہ کی زندگی کے تمام 10 عشروں کو ان کے پہنے گئے لباس اور لوازمات کے ذریعے بیان کیا جائے گا، جس سے ناصرف ان کے فیشن سینس بلکہ ان کی شخصیت کی جھلک بھی سامنے آئے گی۔

نمائش کی تاریخوں اور ٹکٹ کی تفصیلات نومبر 2025ء میں جاری کی جائیں گی، جب کہ نمائش کا باضابطہ آغاز 2026ء میں متوقع ہے۔

یاد رہے ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی اور 8 ستمبر 2022ء کو 96 برس کی عمر میں چل بسیں تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات