28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفاقہ کش بچوں کے لیے خریدا گیا فوڈ جلایا کیوں گیا، ٹم...

فاقہ کش بچوں کے لیے خریدا گیا فوڈ جلایا کیوں گیا، ٹم کین


فائل فوٹو

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 5 سو میٹرک ٹن غذا ضائع کرنے پر نائب وزیر برائے مینجمنٹ اور ریسورس مائیکل ریگاس پر طنز کی بھرمار کردی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے رکن نے مائیکل ریگاس سے پوچھا کہ فاقہ کشی کا شکار بچوں میں بانٹنے کے لیے خریدا گیا فوڈ آخر جلا کر ضائع کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

ٹم کین نے کہا کہ جب مارچ میں ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ جولائی میں اس فوڈ کے استعمال کی معیاد ختم ہوجائے گی تو اس کا بہتر استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔ یہ فوڈ دبئی میں یوایس ایڈ کے دفتر میں بند کیوں رکھا گیا اور اسے بلاخر جلا کر ضائع کیوں کرنا پڑا۔

سینیٹر کین نے کہا کہ یہ امریکی شہریوں کے ٹیکس سے خریدا گیا فوڈ تھا اور یہ فاقہ زدہ 27 ہزار بچوں کیلیے ایک ماہ کی خوراک بن سکتا تھا۔ آخراسے اُسی مقصد کیلیے استعمال کیوں نہ کیا گیا۔

ریگاس لاجواب تھے مگر انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے تاہم ٹم کین نے کہا کہ انہوں نے ایک روز پہلے بھی سماعت میں یہ سوال اٹھایا تھا تاکہ آپ جواب کے لیے تیار ہوکر آئیں، اس لیے یہ کہنا کہ میں دیکھوں گا، کافی عجیب لگتا ہے۔

جس پر ریگاس کو تسلیم کرنا پڑا کہ ان کے پاس اس سوال کا مناسب جواب نہیں ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات