27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعلیزے شاہ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی

علیزے شاہ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی


—فائل فوٹو

علیزے شاہ نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ادائیگیاں وقت پر نہیں ملتیں، کئی ماہ تک اپنی ہی رقم کے لیے بھاگنا پڑتا ہے۔

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے فلم سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ انہوں نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے متعلق تلخ حقائق پر بات کرتے ہوئے اب ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ اب میں صرف چند اور مخصوص پراجیکٹس میں ہی کام کر رہی ہوں کیونکہ شوبز انڈسٹری میں وقت پر ادائیگیاں نہیں ہوتیں، اکثر  اپنی محنت کی کمائی کے لیے 3 سے 4 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی چیکس کلیئر نہیں ہوتے، میں اب صرف وہاں کام کروں گی جہاں عزت اور وقت پر معاوضہ دیا جائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پر غلط نظریں ڈالنا عام ہے اور میں اس قسم کے ماحول کا سامنا کرتے کرتے تھک چکی ہوں۔

 علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اکثر لباس یا انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ میں نے کبھی کام کے لیے کوئی غلط راستہ اختیار نہیں کیا۔

اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے پیسے خرچ کیے گئے، سوشل میڈیا پیجز کو پیسے دے کر میرے خلاف مہم چلائی گئی۔

ادھر سوشل میڈیا پر علیزے کے بیان پر ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ صارفین نے انہیں سراہا جبکہ دیگر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ جب خود دوسروں کی عزت نہیں کرتی تو عزت کیسے ملے گی، ایک اور نے کہا اگر انڈسٹری اتنی بری ہے تو غیر ملکی دوروں کے اخراجات کہاں سے آتے ہیں؟ جبکہ کسی نے تبصرہ کیا ادائیگی نہ ملنے کا بہانہ چھوڑیں، آپ کو کام نہیں ملتا کیونکہ آپ سینئرز کی نقل کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات