علیزہ سلطان عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں آ گئیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
معروف اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ اور پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر علیزہ سلطان نے کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے لیے ہمدردی اور حوصلہ افزا پیغام شیئر کیا۔
علیزہ سلطان نے ثانیہ اشفاق کی ہمت، صبر اور خاموشی سے برداشت کرنے کی صلاحیت کو سراہا اور لکھا کہ وہ ان کی قوتِ برداشت کی دل سے معترف ہیں۔
علیزہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میری بہادر ترین ثانیہ، تمہیں اتنے عرصے تک تکلیف میں دیکھنا اور پھر بھی تمہارا ہار نہ ماننا، تم واقعی ایک مثال ہو، لو یو۔
مداحوں نے علیزہ سلطان کے اس عمل کو خوب سراہا اور کہا کہ یہ پیغام نہ صرف ثانیہ کے لیے تسلی بخش ہے بلکہ ان تمام خواتین کے لیے بھی امید کی کرن ہے جو کسی نہ کسی اذیت یا خاموش تکلیف سے گزر رہی ہیں۔