28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی

عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے انڈسٹری میں ہونے والے ناروا سلوک پر ساتھی اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عروہ حسین نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علیزے شاہ کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے لکھا، ’آپ نے جو کہا میں نے وہ سب سنا، میں سمجھ سکتی ہوں۔ آپ ہمت رکھیں اور ایسے سینئرز پر دھیان نہ دیں، عزت زبردستی حاصل نہیں کی جاتی، عزت کمانی پڑتی ہے، سینئر ہونے سے عزت نہیں ملتی۔‘

مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے، ایسے سینئرز پر دھیان نہ دیں: عروہ حسین نے علیزے کی حمایت کردی

انہوں نے لکھا کہ آپ انڈسٹری چھوڑنے کا نہ سوچیں کیونکہ ایسے لوگ یہی چاہتے ہیں بلکہ ان لوگوں کا سوچیں جو آپ کو پسند کرتے ہیں۔ یاد رکھیں آپ کا ہنر اور حوصلہ بہت سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے، بس ان لوگوں کو اپنے ذہن میں رکھیں اور آگے بڑھتے رہیں۔

عروہ حسین نے علیزے کی ہمت بڑھاتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آپ اپنی سچائی اور صداقت کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں، جس سے یہ لوگ خطرہ محسوس کرتے ہیں اور آپ بالکل پریشان نہ ہوں۔ مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات