27 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںشاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند

شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند


فائل فوٹو

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافر اور سیاح سفر سے گریز کریں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بابوسر میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال ہے۔

بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن میں 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات