خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخر میں ووٹ کاسٹ کیا، سینیٹ کی 11 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ کے دورانیے میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا تھا اور شام 5 بجے تک پولنگ کی اجازت دی تھی۔