28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومتعلیم اور صحتدہی کے استعمال کے 6 حیرت انگیز فوائد

دہی کے استعمال کے 6 حیرت انگیز فوائد


— فائل فوٹو 

دہی ہاضمے کو بہتر بنانے، قوت مدافعت بڑھانے، صحت مند جلد اور ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

باقاعدگی سے دہی کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے اور انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ہاضمہ بہتر بنانے کیلئے معاون

دہی پروبائیوٹکس کا ایک بھرپور ذریعہ ہے جو آنتوں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہاضمے کے مسائل حل کرتے ہیں اور پیٹ کی خرابی کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھانے کیلئے بہترین

آسٹریا کی یونیورسٹی آف ویانا کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ تقریباً 200 گرام دہی کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ 

بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ چکنائی سے پاک دہی زیادہ کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر ہونے کا امکان 31 فیصد کم ہوتا ہے۔

 دہی میں موجود پروٹین، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزاء دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

انفیکشن کی روک تھام 

دہی جسم کے اندر بیکٹیریل توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس میں موجود فعال ثقافتیں نقصان دہ بیکٹیریا کی افزائش کو محدود کرکے انفیکشن کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے بہترین

ایک کپ دہی تقریباً 275 ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے، روزانہ اتنا دہی کھانے سے ہڈیوں کی کثافت کو برقرار رکھنے اور کنکال کی مضبوطی میں مدد ملتی ہے۔

جلد کے مسائل کا حل

دہی جلد کو نمی بخشتا ہے اور خشکی کو دور کرتا ہے، خراب ہاضمے سے کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پر سکتا ہے جبکہ دہی کا باقاعدگی سے استعمال ہاضمے کو بہتر بناتا ہے جس کے نتیجے میں جلد بھی صاف ہوتی ہے۔

دہی ایک قدرتی ایکسفولینٹ کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ اس میں لیکٹک ایسڈ جلد پر موجود اضافی تیل اور مردہ جلد کے خلیوں سے نجات دلاتا ہے۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی درست تشخیص اور اسکے علاج کےلیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات