27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جاپانی جہاز 83 سال بعد...

دوسری جنگ عظیم میں تباہ ہونے والا جاپانی جہاز 83 سال بعد دریافت


تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جنگِ عظیم دوم کے دوران تباہ ہونے والا جاپانی بحری جنگی جہاز 83 سال بعد بحرالکاہل کی گہرائیوں سے دریافت کر لیا گیا۔

یہ ڈسٹرائر جس کا نام ٹیروزوکی Teruzuki تھا، 1942ء میں اس وقت ڈوبا جب وہ سولومن آئی لینڈز کے قریب فوجی ساز و سامان پہنچانے کے مشن پر تھا۔

134 میٹر طویل ٹیروزوکی جاپانی نیوی کا دوسرا اکیزوکی کلاس ڈسٹرائر تھا، جو ایئر سرچ ریڈار سے لیس تھا۔

یہ جنگی جہاز دسمبر 1942ء میں ایک امریکی ٹارپیڈو کے حملے میں تباہ ہوا۔

ٹارپیڈو کے لگنے سے ہونے والے دھماکے نے جہاز کا رڈر اور پروپیلر کی ایک شافٹ تباہ کر دی، جس سے یہ مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔

 بعد ازاں جہاز کے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے اسلحے کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور ایک شدید دھماکہ ہوا، جس کے بعد جہاز مکمل طور پر سمندر برد ہو گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات