31 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی بے رحم شخص بچے پر خونخوار کتا چھوڑنے کے بعد ہنستا...

بھارتی بے رحم شخص بچے پر خونخوار کتا چھوڑنے کے بعد ہنستا رہا، ویڈیو وائرل


بھارت میں ایک بے رحم شخص بچے پر خطرناک کتا چھوڑنے کے بعد ہنستا رہا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

افسوس ناک اور انسانیت کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، جہاں ایک شخص نے امریکی نسل کے خونخوار پٹ بل کتے کو کمسن بچے پر چھوڑ دیا اور خود تماشائی بن کر ہنستا رہا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 11 سالہ بچہ رکشے میں دبکا ہوا ہے جب کہ پٹ بل کتا اس کے بالکل قریب موجود ہے۔ اس خطرناک صورت حال میں بھی کتے کا مالک سامنے کی سیٹ پر بیٹھ کر ہنستا مسکراتا نظر آ رہا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ چند لمحے بعد پٹ بل اچانک حملہ آور ہوتا ہے اور بچے کو متعدد بار کاٹتا ہے۔ بچہ چیختا ہے، ہاتھ پاؤں مارتا ہے اور بمشکل جان بچا کر رکشے سے باہر نکلتا ہے اور کتا اس کے پیچھے بھاگتا ہے، کپڑے نوچتا ہے، لیکن کتے کا مالک مکمل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنستا رہتا ہے۔

متاثرہ بچے کا کہنا ہے کہ اُس نے مدد کے لیے پکارا لیکن کوئی آگے نہیں آیا۔ لوگ محض ویڈیو بناتے رہے اور کسی نے کتے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عوامی دباؤ کے نتیجے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ بچے حمزہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بے رحم شخص نے خود ہی پارک کیے گئے رکشے میں کھیلتے ہوئے بچے کو نشانہ بنایا اور پٹ بل کو اس پر چھوڑ دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات