31 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلہ دیش سے آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو سیریز بچانے کے...

بنگلہ دیش سے آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے بہتر پرفارمنس لازمی، فتح درکار


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بچانے کے لئے پاکستان کو منگل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلا میچ سات وکٹوں سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ مئی میں پاکستان نے سلمان علی آغا کی قیادت میں بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر تین صفر سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے میدانوں میں شکست کا بدلہ لینا چاہتی تھی۔ پہلے میچ میں پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 110 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ پاکستان ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اسکور ہے۔ پاکستانی فیلڈروں نے میچ میں تین کیچ ڈراپ کئے اور دو بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے شکست کا ملبہ ڈھاکا کی پچ پر گرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی ’پچ‘ کسی کیلئے بھی فائدہ مند نہیں تھی، اگر آپ ایشیا کپ یا ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں تو یہ پچ ناقابل قبول ہے۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی بار اچھی وکٹیں بنائی گئیں لیکن جب انٹرنیشنل میچ ہوتے ہیں تو اکثر یہاں کی پچز بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ہماری بیٹنگ لائن اپ میں بھی کچھ فیصلے ناقابلِ معافی تھے ، لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں ایسی پچ کا ہونا بھی مناسب نہیں ہے ۔ ایسی صورتحال میں پہلے بیٹنگ کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ پتہ نہیں ہوتا کہ 100 رنز کافی ہیں، 130یا پھر 150رنز، لہٰذا میرے خیال میں یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہے، لیکن پھر بھی اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بہتر پرفارمنس نہ دیں۔ کسی بھی کنڈیشن میں اچھی کارکردگی دینا ضروری ہے اور یہ وہ چیز ہے جس پر آئندہ میچ سے قبل ہم بطور ٹیم غور کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات