برطانوی شاہی بحریہ کا جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ طیارہ 37 دن بھارت میں گراؤنڈ رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ایف 35 طیارے نے خراب موسم ،ایندھن کی کمی کی وجہ سے 14 جون کو کیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
ایف 35 طیارے کی واپسی کے موقع پر ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی کا بتایا گیا تھا۔
یہ برطانوی طیارہ برطانوی شاہی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز ایچ ایم ایس پرنس آف وہیلز پر تعینات تھا۔
بتاتے چلیں کہ ایف 35 طیارے کا شمار دنیا کے جدید ترین پانچویں جنریشن کے طیاروں میں ہوتا ہے۔