27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتانڈے نقصاندہ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا سبب نہیں بنتے، نئی تحقیق

انڈے نقصاندہ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا سبب نہیں بنتے، نئی تحقیق


ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈے نقصاندہ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا سبب نہیں بنتے۔

مذکورہ بالا تحقیق میں انڈوں کے بارے میں یہ حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے کہ اکثر ناشتے میں استعمال ہونے والے اس غذائی جزو کو نقصاندہ کولیسٹرول سمجھا جاتا تھا۔ 

انڈوں کے بارے میں عمومی خیال یہ ہے کہ اسکے استعمال سے امراض قلب کے خطرات بڑھ جاتے ہیں کیونکہ یہ خون میں ایل ڈی ایل (لو ڈینسیٹی لیپوپروٹین) کی سطح بڑھانے کا سبب بنتا ہے.

یہ تحقیق امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی جولائی کے شمارے میں رپورٹ ہوئی ہے جس میں محققین نے بتایا کہ جن لوگوں نے روزانہ دو انڈے کھائے ان کے خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح میں کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ باقی غذا میں سیر شدہ چکنائی کی مقدار کم ہونا ضروری ہے۔ درحقیقت  ان نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈوں سے نہیں بلکہ کسی شخص کی خوراک میں موجود سیر شدہ چکنائی (حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی چکنائی) کی مقدار اُس کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔

 یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا کے پروفیسر اور سینئیر محقق جان بکلی نے کہا کہ آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے انڈے کا دفاع ہارڈ بوائلڈ شواہد پیش کرکے کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات