31 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی حملوں میں ہماری یورینیم افزودگی کی صلاحیت معطل ہوگئی: ایرانی وزیرِخارجہ

امریکی حملوں میں ہماری یورینیم افزودگی کی صلاحیت معطل ہوگئی: ایرانی وزیرِخارجہ


ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہماری ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی وجہ سے ہماری یورینیم افزودگی کی صلاحیت معطل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملوں کی وجہ سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اور ہماری یورنیم افزودگی کا سلسلہ معطل ہوگیا۔

انہوں نے مزید بتایا یہ سلسلہ عارضی طور پر معطل ہوا ہے، ایران کا اپنے ایٹمی پروگرام سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا، ’ہم امریکا سے مزاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ مزاکرات براہ راست امریکا کے ساتھ نہیں ہوں گے۔‘

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا جس کی وجہ سے 12 روز ایران  اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری رہی، اسرائیلی حملہ سے قبل ایران اور امریکا کے درمیان مزاکرات کے 5 دور ہوچکے تھے۔

ایران اسرائیل جنگ ابھی جاری ہی تھی کہ 22 جون کو امریکی فضائیہ کے بی- 2 بمبار طیاروں نے ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ایران کی یورینم افزودہ کرنے کی صلاحیت معطل ہوگئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات