32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیو اے ای نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری...

یو اے ای نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کردیا


کولاج فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے افغان باشندوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل شروع کر دیا۔

 یہ وہ افراد ہیں جنہیں 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے دوران امریکا کی درخواست پر عارضی طور پر امارات منتقل کیا گیا تھا۔ 

مغربی اور عرب میڈیا کے مطابق اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کا عمل 10 جولائی سے شروع ہوا۔ 

حکام نے اِس فیصلے سے باضابطہ طور پر واشنگٹن کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ 

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ اُن افغان شہریوں کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے جو برسوں سے متحدہ عرب امارات میں زیرِ حراست ہیں۔

 امریکا میں صدر ٹرمپ سے ڈیموکریٹس مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ افغان شہریوں کی خصوصی حفاظتی حیثیت بحال کریں، کیونکہ طالبان کے دورِ حکومت میں خواتین اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات