33 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومتعلیم اور صحتکنول کے بیج کے حیرت انگیز فوائد

کنول کے بیج کے حیرت انگیز فوائد


—فائل فوٹو

کنول کے بیج جنہیں فوکس نٹس یا مکھانے بھی کہا جاتا ہے، صدیوں سے روایتی طب میں استعمال ہو رہے ہیں اور ان کے بےشمار صحت بخش فوائد ہیں، خاص طور پر ایشیائی ممالک میں یہ ایک مقبول غذا ہے جو ذائقے میں عمدہ ہے اور جسمانی صحت کےلیے بھی بےحد مفید ہے۔

کنول کے بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جو نظامِ ہضم کو درست رکھتے ہیں، بھوک کو قابو میں رکھتے ہیں اور غیر ضروری کھانے کی خواہش کو کم کرتے ہیں، یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ بیج گردے اور جگر جیسے اہم اعضا کو ڈیٹاکس کرتے ہیں، جسم میں فاسد مادوں کو جمع ہونے سے روکتے ہیں اور عمومی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔

کنول کے بیج میگنیشیئم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو خون، آکسیجن اور غذائی اجزاء کی روانی کو بہتر بناتے ہیں، یہ دل کی شریانوں کے سکڑاؤ سے بچاتے ہیں اور دل کے امراض جیسے آئسکیمک ہارٹ ڈیزیز کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ان بیجوں میں موجود L-isoaspartyl methyltransferase انزائم خراب پروٹینز کی مرمت کرتا ہے اور کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب بہت سے کاسمیٹکس میں کنول کے بیجوں کا استعمال بڑھ رہا ہے تاکہ جھریوں اور باریک لکیروں کو ختم کیا جا سکے۔

کنول کے بیجوں میں antispasmodic اثر پایا جاتا ہے، جو اعصاب کو سکون دیتا ہے اور نیند کو بہتر بناتا ہے، یہ ذہنی دباؤ اور بے چینی میں کمی لاتا ہے اور خون کی نالیوں کو کھول کر جسم کو سکون فراہم کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات