پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض سینیٹ امیدوار وقاص اورکزئی کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے پر رضامند ہو گئے۔
وقاص اورکزئی نے کہا ہے کہ میں اپنے کاغذات واپس لیتا ہوں، کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے یقین دلایا ہے کہ نام بانیٔ پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے ہیں۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وقاص اورکزئی نے پارٹی کے مفاد کو دیکھا، پی ٹی آئی ورکرز نے ہمیشہ پارٹی اور بانیٔ پی ٹی آئی کے حکم کو ترجیح دی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا ہے کہ وقاص اورکزئی نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے کاغذات واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی، ہمارے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کا حکم سب سے پہلے ہے۔