ماہرینِ فلکیات کی ٹیم نے ستارے کے بلیک ہول سے بچ نکلنے کے نایاب منظر کا مشاہدہ کیا ہے۔
تل ابیب یونیورسٹی میں ماہرینِ فلکیات کی بین الاقوامی ٹیم نے دو برس قبل سپر میسور بلیک ہول کی زد میں آئے AT 2022dbl نامی ستارے کی چمک کا مشاہدہ کیا تھا۔ دو برس بعد اس ہی مقام سے سائنس دانوں نے بالکل ویسی چمک کا دوبارہ مشاہدہ کیا۔
یہ کسی بھی ستارے کے سپر میسو بلیک ہول سے بچ نکلنے کا پہلا مصدقہ واقعہ ہے۔
ڈاکٹر لیڈیا میکریائینی کی سربراہی میں کی جانے والی تحقیق کو وائز آبزرویٹری کے ڈائریکٹر اور آسٹروفزکس کے فکلٹی ممبر پروفیسر آئیر ارکاوی نے سپروائز کیا جبکہ دیگر محققین میں پروفیسر اہد ناکر (سربراہ آسٹروفزکس ڈپارٹمنٹ)، طلبا سارا فارس اور یائل ڈیگانی اور متعدد بین الاقوامی محققین شامل تھے۔