29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپہلا ٹی 20 انٹرنیشنل، کچھوے کی چال چلتے شاہین ٹائیگرز کا شکار...

پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل، کچھوے کی چال چلتے شاہین ٹائیگرز کا شکار بن گئے


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں عام طور پر بیٹنگ پچ بناکر تماشائیوں کو تفریح فراہم کی جاتی ہے لیکن پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کیلئے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور کی پچ کسی بھی بیٹنگ کیلئے ساز گار نہ تھی۔ لواسکورنگ میچ میں کچھوے کی چال چلتے ٹائیگرز پہلے میچ میں ٹائیگرز کا شکار بن گئے۔ ہوم بولروں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو اپنے جال میں پھنسا کر پہلا میچ با آسانی سات وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ 27 گیندیں پہلے ہوگیا۔ پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی بولنگ بھی نہ چل سکی فیلڈنگ ناقص تھی۔ مئی میں پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پربنگلہ دیش کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ لاہور میں آخری میچ سات وکٹ سے جیتنے والی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، حسن علی ، شاداب خان شامل نہیں تھے۔ پاکستان نے تین کیچ ڈراپ کیے جس میں دو وکٹ کیپر حارث نے چھوڑے۔ توحید کےکیچ ابرار احمد اور حارث نے چھوڑے اختتامی اوورز میں محمد حارث نے پرویز حسن کا بھی آسان کیچ چھوڑ دیا۔ سری لنکا کو سری لنکا میں دو ایک سے ہرانے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے مسلسل تیسرا نٹر نیشنل میچ اپنے نام کیا۔ پلیئر آف دی میچ پرویز حسن نے39 گیندوں پر پانچ چھکوں اورتین چوکوں کی مدد سے56 نا قابل شکست رنز بنائے۔ یہ پاکستان کے خلاف ان کی دوسری نصف سنچری تھی۔ جاکر علی تین چوکوں کی مدد سے15رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سلمان مرزا نے23رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار پاکستان کی پوری ٹیم کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے اننگز شروع کی توپہلا انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے سلمان مرزا نے تنزید کوایک رن پر کیچ آؤٹ کرادیا۔ کپتان لٹن ڈاس بھی سلمان کی گیند پر سلپ میں خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ سات رنز پر دو وکٹ گرنے کے بعد پرویز حسن ایمان اورتوحید ہردوئے نے تیسرے وکٹ پر62 گیندوں پر73رنز بناکر میچ کو یک طرفہ کردیا۔ توحید37گیندوں پر36رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی ٹیم تین گیندیں پہلے110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسپن کیلئے ساز گار پچ پر پاکستانی بیٹرز کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سات بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ فخر اور سلمان مرزا رن آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز اور سلمان مرزا صفر پر آؤٹ ہوئے، فخر زمان نے بولرز کا جم کر سامنا کیا اور 34 گیندوں پر 44 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کا پہلے اوور میں کیچ ڈراپ ہوگیا تھا۔ ساتویں نمبر پر خوشدل شاہ نے ایک چھکا اور ایک چوکے کی مدد سے 17 اور عباس آفریدی نےتین چھکوں کی مدد سے22 رنز 24گیندوں پر بنائے۔ صرف 46 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، اوپنر صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان آغا 3 ، حسن نواز صفر اور محمد نواز 3 رنز بناسکے ۔ تسکین احمد نے22رنز دے کر 3 ، مستفیض الرحمٰن نے چار اوور میں چھ رنز دے کر 2 ، مہدی حسن اور تنظیم حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات