26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز


ایونٹ میں شریک پاکستانی پلیئرز(تصویر سوشل میڈیا)۔

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا، ایونٹ میں شریک پاکستان کے چار میں سے تین کھلاڑیوں کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

صرف عبداللہ نواز پہلا راؤنڈ جیت سکے، انس علی شاہ، یحیٰی خان اور عمیر کو شکست ہوئی۔ 

عبداللہ نواز نے راؤنڈ آف 128 میں مکاؤ کے کھلاڑی کینگ لیونگ کو شکست دی، عبداللہ نواز کی جیت کا اسکور گیارہ۔سات، گیارہ۔صفر اور گیارہ۔چار رہا۔ 

عمیر عارف کو پہلے راؤنڈ میں امریکا کے ہارٹ رابنسن نے تین۔صفر سے ہرایا۔ یحیٰی خان کو امریکا کے محمد حق نے پہلے راؤنڈ میں تین۔ایک سے شکست دی۔

انس علی شاہ کو ہانگ کانگ کے جسٹن چینگ نے تین۔ایک سے زیر کیا۔ عبداللہ نواز دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے روہان پالیوال سے مقابلہ کریں گے۔ 

دیگر تین پلیئرز مین راؤنڈ میں شکست کے بعد اب پلیٹ راؤنڈ کے میچ کھیلیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات