32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںلیونل میسی کا نیا کارنامہ، بغیر پنالٹی گولز میں رونالڈو کو پیچھے...

لیونل میسی کا نیا کارنامہ، بغیر پنالٹی گولز میں رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا


—فائل فوٹوز

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر پنالٹی گولز میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے انٹر میامی کی جانب سے نیویارک ریڈ بُلز کے خلاف 1-5 کی شاندار فتح میں 2 گول اسکور کر کے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا۔

اب بغیر پنالٹی میسی کے گولز کی تعداد 764 ہو گئی ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو کے ایسے گولز کی تعداد 763 ہے، اس طرح میسی بغیر پنالٹی گولز کی دوڑ میں رونالڈو سے آگے نکل گئے۔

یہ اعداد و شمار صرف آفیشل میچز میں کیے گئے گولز کو شامل کرتے ہیں اور پینالٹیز کو خارج کر دیتے ہیں، اس کو خاص طور پر اس لیے اہم سمجھا جاتا ہے کہ یہ کھیل میں کھلاڑی کی تکنیکی مہارت، پوزیشننگ اور فیصلہ سازی کو ظاہر کرتا ہے۔

میسی نے زیادہ تر گولز بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے کیے، انہوں نے ہسپانوی کلب کی 2004 سے 2021 تک نمائندگی کی تھی۔ 

رونالڈو نے اب تک 880 سے زائد گولز کیے ہیں لیکن ان کے میچز کی تعداد بھی میسی سے زیادہ ہے، رونالڈو نے 150 سے زیادہ پنالٹی گولز کیے ہیں، جو ان کے ٹوٹل میں بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات