13 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومقومی خبریںلانڈھی میں اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی کارروائی

لانڈھی میں اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی کارروائی


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واٹر کارپوریشن کے اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کی کارروائی، روزانہ ہزاروں گیلن پانی کی چوری پکڑی گئی، چوری میں ملوث تین ٹیکسٹائل فیکٹریز کےخلاف مقدمات درج  کرلیے گئے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق لانڈھی لیبر اسکوائر اسپتال چورنگی کے قریب سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللّٰہ خان کی سربراہی میں اینٹی واٹر تھیفٹ سیل نے کارروائی کی۔

ہالیجی کنڈیوٹ سے غیر قانونی 6 انچ سمر پمپ کے ذریعے پانی چوری کیا جارہا تھا، روزانہ ہزاروں گیلن پانی چوری کیا جا رہا تھا، کارروائی میں تمام غیر قانونی سمر پمپ منقطع کر دیے گئے۔

پانی چوری میں ملوث تین ٹیکسٹائل فیکٹریز پائی گئیں، تینوں ٹیکستائل فیکٹریوں کے خلاف پانی چوری کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔

قائد آباد میں بھی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی لائن سے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیئے گئے، مہران ٹاؤن ہائی وے پر پانی چوری کے لیے کیا گیا غیر قانونی کنکشنز، پائپ اور مشینری پکڑی گئی۔

سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، پانی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور واٹر کارپوریشن کا کوئی اہلکار ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات