26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفرح خان نے اپنے باورچی کے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں...

فرح خان نے اپنے باورچی کے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروادیا


 

تصویر سوشل میدیا۔

بالی ووڈ کی فلم ڈائریکٹر، مصنفہ، فلم پروڈیوسر، اداکارہ و کوریوگرافر اور یوٹیوبر فرح خان نے اپنے کک (باورچی) دلیپ کے بچوں کو انگلش میڈیم اسکول میں داخل کروایا ہے۔

اس حوالے سے فرح کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ یہ بھی گھروں میں کام کریں۔ بتایا جاتا ہے کہ فرح خان باورچی دلیپ کی مدد کےلیے اس کے بچوں کی انگلش اسکول میں تعلیمی فیس اور کولینیری ڈپلوما کے اخراجات برداشت کرتی ہیں۔

60 سالہ فرح خان نے اپنی وسیع القلبی کا ثبوت پیش کیا اور اپنے کک دلیپ کے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کےلیے انھیں انگلش اسکول میں داخل کروادیا۔ 

حال ہی میں دل کو چھولینے والی ایک گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی کہ یہ بچے گھروں میں کام کریں، اس لیے وہ دلیپ کی مدد کےلیے اسکے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھاتی ہیں تاکہ وہ اپنا مستقبل بہتر بناسکیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ ایک بچے کو انگلش اسکول میں اور دوسرے کو کولینیری آرٹ میں ڈپلوما کرایا ہے تاکہ یہ لوگ گھروں میں کام نہ کریں بلکہ کسی اچھے ریسٹورنٹ یا بڑے ہوٹل میں ملازمت کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات