سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ بل دو سال کمیٹی کے پاس رہا۔
سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ صحافیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوتا تو کہا جاتا تھا کورٹ چلے جائیں، یہ بل صحافیوں کے تحفظ کے لیے ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا صحافیوں پر تشدد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ سچ کی تلاش میں جاتے ہیں، پاکستان میں سب سے خطرناک کام صحافت کرنا ہے۔