اسلام آباد:
ایوان بالا حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی، پیپلز پارٹی سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، پی ٹی آئی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات کے بعد سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی موجودہ صورتحال سامنے آگئی جس کے مطابق حکمران اتحاد کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔
سینیٹ میں پیپلز پارٹی 26، ن لیگ 20، آزاد 6، باپ 4 اور ایم کیو ایم اور اے این پی کے تین تین سینیٹرز ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی 26 سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
تحریک انصاف سینیٹ میں دوسری بڑی پارلیمانی جماعت بن گئی، پی ٹی آئی کو 16 سینیٹرز کے علاوہ مزید 6 آزاد سینیٹرز کی حمایت شامل ہے۔
ن لیگ 20 سینیٹرز کے ساتھ تیسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے جبکہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹرز کی کل تعداد سات ہوگئی ہے۔