سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد مقرر کرنے کا بل پیش کردیا گیا۔
بل کے مطابق سوشل میڈیا صارف کی عمر کی حد بندی 16 سال ہوگی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر صارف کو اکاؤنٹ بنانے سے روکے گا، اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے تو اسے 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں کہا گیا کہ کم عمر بچے کو اکاؤنٹ بنانے میں سہولت دینے والے کو بھی 6 ماہ تک قید، 50 ہزار سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کم عمر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرے گا، اقدامات کرے گا کہ کم عمر اکاؤنٹ نہ بنا سکیں۔