32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومجرم و سزا   راولپنڈی: زمین کے تنازع پر مخالفین کا خواتین پر بیہمانہ تشدد 

   راولپنڈی: زمین کے تنازع پر مخالفین کا خواتین پر بیہمانہ تشدد 


راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے پلینہ میرا میں زمین کے تنازع پر مخالفین کے خواتین پر بیہمانہ تشدد کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے پلینہ میرا میں زمین کے تنازعے پر مخالفین کا خواتین پر بیہمانہ تشدد  تین افراد ہینٹر اور لاٹھیوں سے خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے، تنازع میں مخالفین کی خواتین بھی کود پڑیں اور تشدد میں بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا پولیس نے تین مردوں اور  خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ متاثرہ فریق  کی جانب سے محمد جمیل کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا کہ مدرسے میں تھا کہ فون پر اطلاع ملی کہ آپکی خواتین کو کچھ لوگ مارپیٹ کررہے ہیں۔

موقع پر پہنچا تو دیکھا والدہ مسماتہ رخسانہ ،اہلیہ اور دو ہمشیرائیں زمین پر مال مویشیوں کو چارا ڈالنے گیں تھیں کہ حاجی مظفر وغیرہ تین افراد ہینٹر و لاٹھیوں سے لیس وہاں آئے اور چاروں خواتیں کو بے دردی سے مارنا شروع کردیا۔

مظفر نے میری اہلیہ کو بازو سے پکڑ کپڑے بھی پھاڑ دیئے ملزمان کی خواتین بھی درمیان میں اگیں اور ہماری خواتین کو تشدد کرتے ہوئے بالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا۔

وجہ تنازعہ زمین ہے ملزمان  نے سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جایے ایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر ملک نذیر کا رابطے پر کہنا تھا کہ   مقدمہ درج کرلیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے  چھاپے جاری ہیں  جنہیں جلد گرفتار کرلیا جایے گا۔

ایس ایچ او تھانہ گوجر خان نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے  چھاپے جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات