28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہودوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونیوالا جاپانی جہاز 82 برس بعد دریافت

دوسری عالمی جنگ میں تباہ ہونیوالا جاپانی جہاز 82 برس بعد دریافت


جنگِ عظیم دوم میں تباہ ہونے والا جاپانی نیوی ڈسٹرائر ڈوبنے کے 82 برس بعد بحر الکاہل کی تہہ سے دریافت کر لیا گیا۔

جاپانی نیوی کا ٹیروزوکی نامی ڈسٹرائر 1942 میں اس وقت ڈوبا جب وہ سولومن آئی لینڈز میں سپاہیوں کے لیے سامان لے کر جا رہا تھا۔

134 میٹر لمبا ٹیروزوکی جاپانی نیوی کا دوسرا اکیزوکی کلاس ڈسٹرائر تھا جس کو ایئر سرچ ریڈار کے ساتھ بنایا گیا تھا۔

یہ جہاز دسمبر 1942 میں امریکی ٹارپیڈو لگنے سے ڈوبا تھا۔

ٹارپیڈو لگنے کے بعد دھماکے سے جہاز کا رڈر اور پروپیلر کی ایک شافٹ تباہ ہوگئی جس سے جہاز غیر فعال ہوگیا۔ بعد ازاں ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگی جس سے اسلحے میں آتشزدگی ہوئی اور ایک دھماکے کا سبب بنی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات