28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوخیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری



پشاور:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے الیکشن ہوئے جس میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج 

جنرل نشستیں

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنرل نشستوں میں پی ٹی آئی نے چار جبکہ اپوزیشن نے تین اپنے نام کیں۔ تحریک انصاف کے مراد سعید کو توقع سے زیادہ 26 ووٹ ملے۔

پی ٹی آئی کے دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں مرزا آفریدی، فیصل جاوید اور نور الحق قادری ہیں جنہیں بالترتیب، 22 اور 21، 21 ووٹ ملے۔

جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار مولانا عطاء الحق درویش 18 جبکہ طلحہ محمود 17 اور نیاز احمد 18 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ٹیکنوکریٹ

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور نواز لیگ کے دلاور کامیاب قرار پائے، دونوں نے بالترتیب 89 اور 54 ووٹ حاصل کیے۔

خواتین نشست

خواتین نشست پر پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی روبینہ ناز نے 89 اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد نے 52 ووٹ حاصل کیے۔

جبکہ گنتی کے دوران خواتین نشست کے لیے کاسٹ کیے گئے دو ووٹوں کو مسترد کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 25 امیدوار مدمقابل تھے جن میں سے 7 جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 5 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 4 امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں سے بیشتر امیدوار دست بردار ہوچکے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان بلامقابلہ فارمولے کے تحت 6 اور 5 نشستیں اپوزیشن کے کوٹے میں آئیں گی۔

بیلٹ پیپر میں پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے تاہم فہرست میں دست بردار ہونے والے ناراض امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی کا نام شامل ہے ۔

خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد ، پی ٹی آئی کی روبینہ ناز اور مہوش علی میدان میں ہیں۔ امیدواروں کی فہرست میں پی ٹی آئی کی ناراض امیدوار عائشہ بانو کا نام بھی شامل ہے۔

ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار فہرست میں شامل ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، جے یو آئی کے دلاور خان شامل ہیں جب کہ ناراض امیدوار سید ارشاد حسین ، خالد مسعود اور وقار احمد قاضی کا نام بھی شامل ہے۔

مقررہ وقت کے بعد دستبردار ہونے والوں کے نام بیلٹ پیپر میں شائع

دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں کے نام بیلٹ پیپر میں شامل نہیں ہوں گے۔ اتوار دن 12 بجے کے بعد دستبردار ہونے والے امیدواروں کے نام بیلٹ پیپر میں شائع ہوگئے ہیں۔جو امیدوار کل 12 بجے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، ان کے نام کے آگے ریٹائرڈ کی سٹپمپ لگائی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات