32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںجوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبر کشائی کا حکم


—فائل فوٹو

بلوچستان میں خاتون اور مرد کو قتل کرنے کے واقعے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول خاتون کی قبر کشائی کا حکم دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈیگاری میں مقتول خاتون کی قبر کشائی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سنجیدی ڈیگاری میں قتل کے واقعے میں گرفتار سردار شیرباز خان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے سردار شیرباز کو ایک روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات