26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش...

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی


بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بالی ووڈ فلم دریشیم کی کہانی بالکل حقیقت بن گئی، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے  ضلع پالگھر میں ایک لرزہ خیز قتل کے واقعے نے بالی ووڈ کی فلم دریشیم کی یاد تازہ کردی، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گھر میں ہی دفنا دی۔

رپورٹ کے مطابق 35 سالہ وجے چوہان گزشتہ 15 دنوں سے لاپتہ تھا، جو  اپنی 28 سالہ بیوی کومل چوہان کے ساتھ ممبئی سے تقریباً 70 کلومیٹر دور  ایک علاقے میں رہتا تھا۔

آج صبح وجے چوہان کے بھائی اسے تلاش کرنے کیلئے اس کے گھر پہنچے تو انہیں فرش پر کچھ ٹائلز باقی ٹائلز سے مختلف رنگ کی دکھائی دیں، انہیں کچھ شک ہوا جب انہوں نے ٹائلز ہٹائیں تو نیچے انہیں ایک بنیان نظر آیا اور بدبو آتی محسوس ہوئی، جس کے بعد وجے کے بھائیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھدائی کی تو گھر کے فرش کے نیچے وجے کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں وجے کی بیوی کومل اور اس کا پڑوسی مونو ملوث ہیں، جن کے درمیان مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات تھے اوردونوں گزشتہ 2 دن سے فرار ہیں، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات