بھارت کے نائب صدر اور بھارتی راجیہ سبھا (ایوان بالا) کے چیئرمین جگ دیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ جگ دیپ دھنکھر نے طبی مسائل کو استعفیٰ دینے کی وجہ بتایا ہے۔
جگ دیپ دھنکھر 2022 سے نائب صدر کے عہدے پر موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی پارلیمنٹ نئے نائب صدر کا انتخاب کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے نائب صدر کے انتخاب تک جگدیپ دھنکھر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق انکا استعفیٰ مون سون سیشن کے پارلیمنٹ کے اجلاس کے پہلے ہی دن آیا جو حیران کن ہے۔