بنگلادیش ایئر فورس کا طیارہ ڈھاکہ میں ایک کالج کیمپس پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش ایئر فورس کا چینی ساختہ ایف 7 طیارہ ڈھاکہ میں ایک کالج کیمپس پر گرا۔
تربیتی طیارے کے اس حادثے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بنگلادیشی فضائیہ کی جانب سے طیارے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔