26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ سمیت 25 ممالک کا غزہ میں جنگ روکنے، امدادی سامان کی...

برطانیہ سمیت 25 ممالک کا غزہ میں جنگ روکنے، امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ


غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا ایک منظر(فائل فوٹو)۔

برطانیہ سمیت 25 ممالک نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ روکنے اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ پر مسلط جنگ فوری طور روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔

مشترکہ بیان پر دستخط کرنے والے ممالک نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی اور امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ان کی عزت نفس مجروح کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی۔ 

بیان میں غزہ کی پٹی کے شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کےلیے اسرائیلی پالیسی، سست روی اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کے سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا۔ 

مشترکہ بیان پر برطانیہ، فرانس، اٹلی، ڈنمارک، جاپان اور کینیڈا سمیت 25 ممالک نے دستخط کیے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات