32 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاگلے تین ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی بھی انگلینڈ کے سپرد

اگلے تین ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی بھی انگلینڈ کے سپرد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027، 2029اور2031 کے فائنل کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی ہے ۔ اس سے قبل بھی تینوں فائنل انگلینڈ میں ہوئے تھے۔ اتوار کو آئی سی سی نے سنگاپور میں ہونے والی سالانہ کانفرس کا اعلامیہ جاری کردیا ۔ اجلاس میں بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغان خواتین کرکٹر کی شمولیت کے ذریعے انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہے ۔ آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ پر اپنے گزشتہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یو ایس اے کرکٹ تین مہینے میں انتظامی ریفارمز اور شفاف الیکشن کروانے کی پابند ہوگی، فرانس، ہانگ کانگ چین اور کینیڈا کرکٹ کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے، نئے ایسوسی ایٹ ممبر مشرقی تیمور اور زیمبیا کو آئی سی سی فیملی میں شامل کر لیا گیا ہے، آئی سی سی دو نئے ممبرز کی شمولیت کے بعد آئی سی سی ممبرشپ کی تعداد 110ہوگئی ہے۔ عمرتی پلانی (فرانس )، انوراگ بھٹناگر ( ہانگ کانگ، چین) اور گردیپ کلیئر (کینیڈا) کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی میں بطور ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ منتخب کیا گیا۔ آئی سی سی نے باضابطہ طور پر سال 2024 کیلئے آئی سی سی گروپ کی سالانہ رپورٹ اور آڈیٹر کی رپورٹ کو پیش کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات