اسلام آباد:
راولپنڈی پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں مجرم ظاہر جعفر کا طبی اور نفسیاتی معائنہ کیا، رپورٹ رحم کی اپیل کے ساتھ صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی۔
راولپنڈی پمز اسپتال کے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تقریبا 3 گھنٹے تک اڈیالہ جیل موجود رہا۔ میڈیکل بورڈ پمز اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر شفقت نواز اور نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عامر نوید پر مشتمل تھا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ اپنی کانفیڈینشل رپورٹ جیل انتظامیہ کو بھجوائے گا، جیل انتظامیہ میڈیکل بورڈ کے ساتھ کانفیڈینشل رپورٹ صدر مملکت کو مجرم کی رحم کی اپیل کے ساتھ بھجوائے گی۔
میڈیکل بورڈ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی کی جانب سے لکھے گئے خط پر بنایا گیا تھا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سزائے موت کے مجرم کی صدر مملکت کے روبرو رحم کی اپیل سے قبل لازمی قانونی تقاضا ہے۔
ظاہر جعفر کو نور مقدم قتل کیس میں اسیر مجرم ہے۔